افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع

وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں بھی اکتیس مارچ دو ہزار سترہ تک توسیع کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی اور مہمان ہیں۔ ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان کی واپسی کے معاملے پر کوئی منفی تاثر نہیں پیدا ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ غیر ملکی مہمانوں کی آمدورفت کے نام پر پینتیس مہنگی ترین آمرڈ گاڑیاں خریدنے کا ہے ۔ کابینہ کی جانب سے نہ صرف اربوں روپے مالیت کی ان گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی بلکہ ان پر ٹیکس بھی معاف کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں سائبر کرائم بل کے تحت تحقیقات اور کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کے آئی ٹی ٹیلی کام ڈویژن کو سونپ دیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سال دو ہزار تیرہ سے لے کر اب تک ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

عدالتی حکم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کابینہ اجلاس میں اکٹھے چار سال کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے زمین کی خریداری کیلئے رقم کے اجرا کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کے متاثرین میں رقم کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیئے ۔ دھاسو ڈیم کیلئے ورلڈ بینک رقم فراہم کرے گا اور اس کی تعمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: