شمالی کوریا کا ایک اور ایٹمی دھماکا

شمالی کوریا کی طرف سے کیے جانے والے پانچویں ایٹمی دھماکے نے ایشا سمیت پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے

گزشتہ ایک ماہ سے امریکا سفارتی محاذ پر شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں پر شدید تنقید کر رہا ہے۔  پانچواں دھماکا صدر براک حسین اوباما کے دورہ ایشیا کے فورا بعد کیا گیا۔

شمالی کوریا کا پانچواں ایٹمی دھماکا ملک کے جنوب مشرق میں صبح کے وقت کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت شمالی کوریا اور جنوبی میں 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے اور پانچواں دھماکا پچھلے تمام دھماکوں سے زیادہ شدید رہا۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ایٹمی منصوبے کی مسلسل نگرانی کر رہا تھا اور علاقے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان کے ایٹمی منصوبے تک رسائی کی کوشش بھی کرتا رہا۔ جاپان اور چین سمیت ایشیا کے مختلف ممالک نے شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: