آئی فون 7واٹر پروف :گارنٹی نہیں

ایپل نے پہلا واٹر پروف موبائل فون سیٹ آئی 7تو ریلیز کر دیا لیکن حیران کن طور پر موبائل گارنٹی  پانی سے ہونے والے نقصانات  کا ازالہ نہیں کرتی۔ مقامی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق واٹر پروف موبائل کی رینکنگ آئی پی 67 ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ پانی سے بہتر طور پر بچ سکتا ہے۔

ایپل کے مطابق واٹر پروف ہونے کے باوجود آئی فون  پانی سے متاثر ہو سکتا ہے اور ایسی صورت میں اپیل نقصان کا ازالہ نہیں کرے گا ۔آئی فون 7اور آئی فون 7پلس پر لیبارٹری کے حالات میں پانی اور گرد  کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جبکہ حقیقی زندگی میں لیبارٹری جیسے حالات نہیں ہوتے۔ اسی وجہ سے آئی فون نے اس نقصان کو وارنٹی میں شامل نہیں کیا۔

گیلا ہونے کی صورت میں ایپل نے خبردار کیا ہے کہ نئے فون کو چارج بالکل نہ کریں بلکہ اسے خشک ہونے دیں جس کے بعد اسےچارج کرنے کا سوچیں۔ آئی فون کی ہدایات سے لگتا ہے کہ یہ صرف پانی کو کچھ دیر ہی برداشت کر سکتا ہے اور اگر لمبا عرصہ پانی میں رہے تو پھر اس کا انجام بھی تباہی میں ہو گا۔

اپیل نے اپنے اشتہار میں بتایا ہے کہ لوگ موبائل سمیت پول میں گر گئے لیکن فون کو کچھ نہیں ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ک ہفون جیب میں تھے اور ایسی صورت میں فون کبھی بھی مکمل پانی سے  متاثر نہیں ہوتا کیونکہ اس کا دباؤ کپڑوں پر پہلے پڑتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: