لبرٹی میڈیا فارمولا ون خریدے گی

امریکہ کی معروف میڈیا کمپنی لبرٹی میڈیا کار ریسنگ بزنس فارمولا ون کو 4 ارب 40 کروڑ ڈالر میں خرید رہی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی کمپنی کی ملکیت سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔

f1

اس سودے کی کل مالیت 8 ارب ڈالر ہوگی جن میں سے 4 ارب فارمولا ون کی جانب سے لیے گئے قرض کی ادائیگی میں استعمال ہوں گے۔

سودے کے بعد بھی برنی ایکلیسٹن ہی فارمولا ون کے چیف ایگزیکیٹو کے عہدے پر رہیں گے جبکہ ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فاکس کے نائب چیئرمین چیز کیری اس کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

لبرٹی میڈیا کے مالک ارب پتی جان میلون ہیں۔ کمپنی بیس بال ٹیم اٹلانٹا بریورز سمیت کھیلوں اور تفریح کے کئی کاروباروں میں شراکت دار ہے۔

لبرٹی میڈیا شروع میں فارمولا ون کے کچھ حصص کی ملکیت حاصل کر رہی ہے اور اگر ریگولیٹرز نے معاہدے کو منظور کر لیا تو پوری ملکیت کا منصوبہ مستقبل میں طے کیا جائے گا۔

لبرٹی میڈیا فارمولا ون کے حصص نجی ایکویٹی کمپنی سی وی سی کیپٹل سے خرید رہی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: