پی ایس 127 کراچی کا ضمنی الیکشن

کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 127 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے۔

ملیر میں واقع صوبائی حلقے میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ شہری اور دیہی علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں ملیر کھوکھراپار، جعفر طیار، بروہی گوٹھ، سچل گوٹھ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
134 میں سے 116 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینات ہوگی۔

ملیر، گڈاپ اور دیگر علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں 2 لاکھ 7467 ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

پی ایس 127 پر ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم احمدکو ٹکٹ دیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام مرتضی بلوچ اور تحریک انصاف کے ندیم میمن سمیت 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اشفاق منگی 18 اپریل کو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد پی ایس 127 سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: