کراچی ’’نامعلوم افراد‘‘ کے نرغے میں

کراچی میں نامعلوم افراد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں جنہوں نے رات گئے مختلف علاقوں میں 3 بسوں اور ٹرک کو آگ لگا دی۔

لانڈھی سخن سکوائر کے قریب نامعلوم افراد بس کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ نیپئر میں بھی نامعلوم افراد نے کھڑی بس کو جلا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بس کے مالک لیاقت سے بھتہ طلب کیا گیا تھا اور بھتہ نا دینے پر بس کو آگ لگائی گئی۔

نارتھ ناظم آباد بفرزون میں بھی ایک بس کو آگ لگ گئی جبکہ ایف بی ایریہ بلاک 6 میں ایک ٹرک کو بھی جلا دیا گیا۔

ان تمام واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی ہے اور ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: