بھارت میں طلبی، عبدالباسط کا منہ توڑ جواب

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو کراچی چیمبر آٖ ف کامرس میں مدعو کر کے بعد میں روکنے پر بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کیا گیا اور ان کو احتجاج ریکارڑ کروانے کی کوشش کی گئی جس پر عبدالباسط نے بھارتی احتجاج کو مسترد کر دیا ۔

عبدالباسط نے کہا کہ کراچی چیمبر پرائیویٹ ادارہ ہے حکومت پاکستان کا سرکاری ادارہ نہیں۔ مجھے بھارت میں متعدد تقریبات میں بلا کر شرکت سے روکا گیا ہے ۔اگر پرانے قصے کھل گئے تو بھارت کو منہ کی کھانے پڑے گی۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا بھارت بنیادی ایشوز کے حل پر توجہ دے ۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی دعوتوں کو منسوخ کرنا معمول ہے۔ ایسی تمام دعوتوں کی منسوخی بھارتی حکومت کے دباؤ پر کی جاتی ہے جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کی کئی تقریبات نہیں ہونے دی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: