سیاسی مخالفین نے کراچی میں حال دیکھ لیا

چترال میں خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ لواری ٹنل کے نام پر آپ سے ووٹ مانگتے ہیں ۔ہم نے لواری ٹنل کے نام پر ووٹ نہیں مانگے، ہمارے دلوں میں بغض ہوتا تو خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومت بناتے ۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے نوجوانوں کے نام پر نعرے بہت لگائے ، لیکن کام کچھ نہیں کیا، وزیراعظم نے مخالفین کو دعا دی کہ اللہ انہیں ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت دے ۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے سیاسی مخالفین کو کل کراچی کے عوام نے خوب جواب دیا ، سیاسی مخالفین کو پنجاب کے عوام بھی جواب دے رہے ہیں ۔اللہ انہیں ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت دے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے چترال میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے لواری ٹنل منصوبہ اگلے سال مکمل کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا یونیورسٹی ، ہسپتال ، سڑکیں ، ٹرانسمیشن لائن بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر منصوبے دو ہزار اٹھارہ تک مکمل ہو جائیں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے چترال کی ضلع حکومت کے لیے بیس کروڑ روپے گرانٹ کے اعلان کے ساتھ یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: