ترانے پر نہ کھڑےہونا،کھلاڑی نے آئینی حق استعمال کیا

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے کھلاڑی کولن كیپرنك ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو کر اپنا آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کر رہے تھے۔

colin-takes-a-knee

براک اوباما جو جی ٹوئنٹی اجلاس کے لیے چین میں ہیں نے کہا کہ کوارٹر بیک کولن كیپرنك نے چند جائز ایشو کو اجاگر کیا ہے۔

امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے کھلاڑی کولن كیپرنك نے اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے دوسری بار قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کیا تھا۔

چند کھلاڑیوں نے ان کو دیکھتے ہوئے ترانے کے دوران کھڑے ہونے کے بجائے گھٹنوں کے بل بیٹھنا شروع کر دیا۔

جی 20 اجلاس کے دوران پریس کانفرنس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ کولن كیپرنك کا قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے تو اوباما نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے سمجھنا بہت مشکل ہے جو فوج میں رہ چکے ہیں۔

تاہم انھوں نے کہا کہ ان کو کولن كیپرنك کے مخلص پن پر ان کو کوئی شک نہیں ہے۔ کولن كیپرنك نے ان موضوعات پر اتنی بحث کرا دی ہے جن پر کبھی بحث نہیں ہوئی۔

colin-kaepernick-supporter

سان فرانسسکو 49 کے لیے کھیلنے والے کولن كیپرنك نے ملک میں نسلی امتیاز اور سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

28 سالہ کولن كیپرنك کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی میں نسلی روابط میں واضح بہتری نہیں آتی وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔

کولن كیپرنك نے کاکہنا ہے کہ ایسا کرنا میرے لیے فٹبال سے بھی بڑا کام ہے۔

کئی افراد نے کولن كیپرنك کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ محبِ وطن نہیں ہیں اور انھوں نے اُن افراد کی بےحرمتی کی ہے جو اس ملک کی خاطر جان دینا چاہتے ہیں۔

جمعہ کے روز ایک آن لائن پٹیشن کا بھی آغاز کیا گیا جس میں نیشنل فٹ بال لیگ سے کولن كیپرنك کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس پٹیشن پر اب تک 53 ہزار افراد شامل ہو چکے ہیں۔

این ایف ایل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ترانے کی تعظیم میں کھڑے ہوں لیکن ایسا کرنا لازمی نہیں ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: