روس کے ارب پتی اینڈرے ملینشکو کا ساڑھے بائیس کروڑ پاؤنڈ کا بحری جہاز لندن کے دریائے ٹیمز میں پہنچ گیا ہے۔
تین سو نوے فٹ طویل جہاز بم پروف ہے جس میں ہالی وڈ کے کئی ستارے بھی سفر کرچکے ہیں۔
سپر لگژری بحری جہاز پر ’کنگ آف بلنگ‘ کے نام سے مشہور اینڈرے کی اہلیہ موجود ہے۔
دنیا کے پچیس بڑے لگژری بحری جہازوں میں سے ایک اس سپرکروز میں تین سوئمنگ پول بھی ہیں۔
روسی ٹائیکون اینڈرے کے اثاثوں کی کل مالیت ساڑھے اٹھ ارب پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔