پابندیاں زیرغور نہیں۔۔ ڈومور: امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور نہیں ہو رہا اور دونوں ملک مل کر کام کر رہے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کاررروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو دہشت گردوں کے تمام محفوظ ٹھکانوں کو ختم کر نا ہوگا اور پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے والے جنگجوؤں سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنا ہوگا۔

مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے میں اہم کارروائیاں کی ہیں جو حوصلہ افزا ہیں۔

ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی کارروائیاں بڑھانا ہوں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: