عالمی خلائی سٹیشن سے 3 خلاباز واپس

ایک امریکی اور دو روسی خلا باز عالمی خلائی سٹیشن سے بحفاظت زمین پر لینڈ کر گئے۔

خصوصی خلائی کیپسول سیوز ٹی ایم اے 20ایم خلا بازوں کو لے کر علی الصبح قازقستان پہنچا۔

امریکی خلائی مرکز ناسا کے مطابق سٹیشن کمانڈر جیف ولیمز کے ساتھ روسی انجینئر الیکسی اور اولگ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ روز نو بج کر اکاون منٹ پر خلائی مرکز سے روانہ ہوئے تھے اور وہ تین گھنٹے بائیس منٹ کے بعد زمین پر پہنچ گئے۔

اٹھاون سالہ ولیمز مدار میں پانچ سو چونتیس دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس پہنچے ہیں، اس طرح وہ خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والے امریکی بن گئے ہیں جبکہ دنیا میں وہ چودہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: