خدا کا خوف کرو، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پولی کلینک کرپشن از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپتالوں کی حالت زار پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا  کہ حکومت نئے اسپتال بنانے کے اعلانات کرتی ہے پہلے پرانے تو ٹھیک کر لیں۔ پہلے سے موجودہ اسپتالوں کو کون ٹھیک کرے گا۔

جوائنٹ سیکریٹری کیڈ نے کہا کہ قواعد نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں کے مستقل سربراہوں کا تقرر نہیں ہو سکا۔

عدالت نے کہا  کہ یہاں قواعد تک نہیں بنائے آپ نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ قواعد مرتب کر کے دو ہفتوں کے اندر اسپتالوں کے سربراہان کا تقرر کیا جائے۔

پمز اسپتال کے تمام وینٹی لیٹر فعال ہونے کی رپورٹ پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹ دیتے ہوئے کسی کو خوف بھی نہیں آتا۔ قواعد نہ بنے تو سخت کارروائی کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: