6 ستمبر۔ ارض پاک کے دفاع کا عزم

ملک بھرمیں 51 واں یوم دفاع بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرأت و بہادری اور جدت کے سفر پر فخر ہے۔

یوم دفاع پراپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں نے آزادی کو دوام بخشا۔ 6 ستمبرکو بہادر افواج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اندرونی اوربیرونی سازشیں پوری قوم کے اتحاد کا تقاضا کرتی ہیں۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور کے چاق و چوبند کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ ایئر وائس مارشل عمران خالد نے خطاب میں کہا کہ اگر دشمن نے ماضی کی طرح جارحیت کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

کراچی کی مسرور بیس پر بھی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے دفاعی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

مزار اقبال پر پاک رینجرز کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ جی او سی کمانڈنگ میجر جنرل طارق امان اور پاک رینجرز کے بریگیڈیئرعاصم گردیزی نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کماﻧﮉﻧﮓ ﺁﻓﯿﺴﺮ ﻣﯿﺠﺮ ﺟﻨﺮﻝ ﻓﺪﺍ ﺣﺴﯿﻦ ﻣﻠﮏ ﻧﮯ ﺁﺭﻣﯽ چیف ﺟﻨﺮﻝ ﺭﺍﺣﯿﻞ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮎ ﻓﻮﺝ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﺎﺩﺭ ﭼﮍﮬﺎﺋﯽ۔

لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں یوم دفاع کی پروقار تقریب ہوئی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل عمرفاروق برکی کے علاوہ سیاسی قیادت اور فوجی افسروں نے بھی شرکت کی۔

صوابی میں کرنل شیر خان کے مزار پر بھی تقریب ہوئی۔ فوجی جوانوں نے گارڈ آف آنر دیا اور سلامی پیش کی۔ پاک فوج کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: