150 ملین ڈالر لو، جیمز بانڈ بنے رہو

”نیور سے نیور اگین” ویسے تو جیمز بانڈ کی ایک فلم کا ٹائٹل ہے لیکن اس بار ایسا ہی کچھ ڈینیئل کریگ کے ساتھ ہوا ہے۔

نیا جیمز بانڈ کون ہوگا؟ آئے دن اس سوال کے ساتھ نئے نئے نام سامنے آرہے ہیں۔ اداکار ٹام ہیوز، ادرس ایلبا، ٹام ہڈلسٹن اور ایڈن ٹرنر 007 ایجنٹ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں تاہم ایک رپورٹ کے مطابق وہ اداکار جو جاسوس کا کردار نبھائے گا کوئی اور نہیں ڈینیل کریگ ہے۔

سونی پکچرز کی جانب سے جیمز بانڈ سیریز کی اگلی دو فلموں کے لیے اداکار ڈینیئل کریگ کو 150 ملین ڈالر کی آفر کی گئی ہے۔

48 سالہ ڈینیئل کریگ پہلے ہی جیمز بانڈ سیریز کی 4 فلموں میں کام کرچکے ہیں اور انہیں 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم سپیکٹر کے لیے 65 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا۔

ڈینیئل کریگ بطور جیمز بانڈ دوبارہ سکرین پر نظر آنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔ تاہم اس کردار کے لیے موزوں کوئی متبادل اداکار نہ ہونے کی وجہ سے سونی پکچرز ڈینیئل کریگ کو اگلی دو فلموں کے لیے سائن کرنا چاہتی ہے۔

کریگ کا کہنا ہے کہ وہ اس سیریز کو چھوڑنے سے متعلق اپنا ارادہ بدلنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

سونی پکچرز سے وابستہ ایک اہم شخصیت کے مطابق کریگ نے اس کردار کو انتہائی خوبصورتی سے نبھایا ہے اور ان کا ابھی جیمز بانڈ فرنچائز کو چھوڑنا سٹوڈیو کے لیے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

کریگ کو 150 ملین ڈالر دو فلموں کے لیے آفر کئے گئے ہیں تاہم ان دونوں فلموں کے ہدایتکار سیم مینڈس نہیں ہوں گے۔ سپیکٹر اور سکائی فال کی کامیابی کے باوجود مینڈس اگلی فلم کی ہدایتکاری پر آمادہ نہیں۔

اب جیمز بانڈ ڈینیئل کریگ ہوگا یا کوئی اور اس کا حتمی فیصلہ پروڈیوسر باربرا بروکولی کریں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: