دنیا کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر کا انتقال

دنیا کے معمر ترین کرکٹر کا جنوبی افریقہ میں انتقال ہو گیا۔ لنزے ٹکٹ کی عمر 97 سال تھی۔ اتوار کے روز بلوم فونٹین میں ان کا انتقال ہوا۔ لنزے ٹکٹ نے 1947 سے 1949 تک 9 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔ لنزے ٹکٹ فاسٹ بولر تھے اور دوسری عالمی جنگ کے بعد اگلے تین سال میں وہ ساؤتھ افریقن پیس اٹیک کا سب سے خطرناک ہتھیار قرار دیئے گئے تھے۔  انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر شہرت سمیٹی تاہم اس کے بعد وہ عمدہ بولنگ کے باوجود زیادہ وکٹیں حاصل نہ کر سکے۔ کریئر میں ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 19 سے آگے نہ بڑھی۔

oldest cricketer

لنزے ٹکٹ کے انتقال کے بعد اب جنوبی افریقہ سے ہی تعلق رکھنے والے جونی واٹکنز معمر ترین کرکٹر کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان کی عمر 93 سال ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: