اوباما پیوٹن ملاقات کامیاب،چند روز میں شام پر سمجھوتے کا امکان

ہونگزو میں جی 20اجلاس میں صدر اوباما سے ملاقات کے بعد روسی صدر نے  کہا کہ امریکی حکام سے شام کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی یہ مسئلہ حل ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک نے ایک نکتے پر اتفاق کر لیا ہے۔پیوٹن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اب ایک نئے عزم کے ساتھ لڑئی جائے گی اور کسی بھی قسم کا مصلحت پسندی حائل نہیں ہو گی۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ چند دنوں میں بہت بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شام بے شک ہماری ملاقات کا سب سے اہم ایجنڈا تھا۔ امریکی حکام کو شام کے مسئلے کے مستقل حل پر خدشات تھے۔ تاہم تمام موضوعات پر انتہائی تفصیل سے گفتگو ہوئی دونوں ممالک نے اپنے اپنے خدشات کے حوالے سے آگاہ کیا اور اب ایک مشترکہ نظریہ قائم کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ باقی تمام تکنیکی تفصیلات کے تعین کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

روسی وزیر خارجہ  سرگئی اور امریکی وزیر خارجہ کیری کو شام پر معاہدہ سازی کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔ تاہم یہ تمام معاملات شام کی رضامندی سے کیے جا رہے ہیں ۔ پیوٹن نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں دوسرے ممالک پر کوئی سمجھوتہ نافذ کرنے نہیں بیٹھے۔ ملاقات میں بات میرے اور اوباما کے درمیان براہ راست ہوئی، دونوں طرف سے ٹیم نے بس سنا ہے۔ ہم نے جو بھی فیصلے کیے ہیں ، اس میں شام کی حکومت کی رضامندی شامل ہے۔ ان کو اس حوالے سے پہلے ہی اعتماد میں لے لیا گیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: