داعش نے برقع پہننے پر پابندی لگا دی

یورپ میں جہاں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ وہیں حیرت انگیز خبر یہ سامنے آئی ہے کہ داعش نے بھی یورپ کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے۔ موصل جو داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے وہاں کے سیکیورٹی سنٹرز میں خواتین کے برقع پہن کر آنے پر پابندی ہو گی۔

داعش اس سے قبل شام اور عراق میں اپنے مقبوضہ علاقوں میں بیسیوں خواتین کو برقع نہ پہننے پر قتل کر چکا ہے۔ شام کے جن علاقوں سے داعش کا خاتمہ کیا گیا وہاں کی خواتین نے اپنے برقع جلا دیئے کیوں کہ وہ اس آزادی کو محسوس کرنا چاہتی تھیں۔

2

ایرانی اخبار ایران فرنٹ پیج کو عراق میں نمائندے کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ داعش نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔ گزشتہ چھ مہینے میں برقع پوش خواتین کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب داعش کے کمانڈرز نے اپنی سکیورٹی کے لیے سکورٹی سنٹرز پر پابندی لگا دی ہے۔ دیگر علاقوں میں پابندی ویسے ہی برقرار رہے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: