قائد کا غدار مارو، کراچی میں بینرز آویزاں

کراچی میں نامعلوم افراد ایک بار پھر سرگرم ہو گئے۔ متحدہ بانی کے حق اور فاروق ستار گروپ کے خلاف مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔

دھمکی آمیز بینرز دن دیہاڑے سندھ ہائیکورٹ کے باہر اور صدر کے علاقے میں لگائے گئے تھے۔ بینرز کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  تاہم متنازع بینرز کس نے لگائے؟ کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔

پولیس گھنٹوں  تک معاملے سے ہی بے خبر رہی۔ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ہوش آنے پر اہلکار بینر اتارنے پہنچ گئے۔ متحدہ  کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ معاملات کو دیکھ رہے ہیں لیکن اب تک انہیں کسی بھی سیکٹر کی جانب سے یہ اطلاع نہیں ملی کہ ان کے خلاف کوئی بغاوت ہو رہی ہے۔ اس معاملے میں ساز ش کا عنصر موجود ہے اور کراچی میں کچھ سیاسی قوتیں متحدہ کو ریاست سے لڑانے کے لئے سرگرم ہیں۔

فاروق ستار اور متحدہ رابطہ کمیٹی پاکستان کے خلاف بھی صدر ریگل چوک میں بینر لگائے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متنازع بینرز کا نوٹس لے کر پولیس اور رینجرز حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لے لیں اورایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: