ایڑھی کے درد کا آسان علاج

اکثر مرد و خواتین ایڑھی کے درد کی شکایت کرتے ہیں، لوگ اسے اکثر کام کی زیادتی  کی وجہ سے تھکاوٹ یا زیادہ چلنے کی وجہ سمجھتے ہیں

مگر دراصل یہ  درد ہماری  ایڑھی میں موجود ایک چھوٹی ہڈی کے بڑھنے کی وجہ سے ہو تا ہے، جو کہ پاؤں کے اندرونی حصے میں موجود ہوتی ہے۔

اگر آپ کو بھی ایڑھی کے درد کی شکایت ہے تو ان ٹوٹکوں پر عمل کر کے آپ اس درد سے نجات پا سکتے ہیں۔

:سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ بہت سے مسائل کا بہترین حل ہے، یہ نہ صرف کیلشیم کی زیادتی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا بلکہ درد سے نجات اور سوجن کو بھی ختم کر دے گا۔

ایک تولیے کا حصہ لیجئے جو آپ کے پاؤں کے ناپ کا ہو اور اسے سیب کے سرکے میں بھگوئیں اس تولیے کے حصے کو اپنے جوتے میں ڈالیں اور جوتا پہن لیں۔ یقین دھانی کر لیں کہ تولیہ پورا دن گیلا رہے، اس عمل کو ایک ہفتے تک جاری رکھیں۔

اس کے علاوہ آپ سیب کے سرکے کو دو علیحدہ طریقوں سے بھی استعمال کر سکتے ہیں

آدھا کپ سیب کا سرکہ گرم کریں، ایک ٹب میں گرم پانی لیں اور اس میں سیب کا سرکہ ڈال دیں اور اس پانی میں پانچ سے دس منٹ کے لئے پاؤں بھگوئیں، اس عمل کو ایک دو ہفتے تک روزانہ دو بار کریں۔

اس کے علاوہ آپ سیب کے سرکے کو شہد اور گرم پانی کے ساتھ ملا کر ایک یا دو ہفتے تک روزانہ دو گلاس پئیں گے توبھی درد میں خاطر خواہ کمی محسوس کریں گے۔

برف کا استعمال بھی ایڑھی کر درد میں کمی لانے کے لئے  مددگار ثابت ہوتا ہے، برف کے استعمال سے سوجن اور دردمیں کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ ہمارے مسلز کو سکون ملتا ہے۔

پانی کی بوتل کو جما لیں، اور اس بوتل کو دس سے پندرہ منٹ پاؤں پر رکھیں، اس عمل کو روزانہ کریں جب جب آپ کو پاؤں میں درد محسوس ہو۔

خیال رہے کہ کبھی بھی برف کو بلواسطہ جلد پر نہ لگائیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: