جی 20اجلاس، شمالی کوریا کا 3بیلاسٹک میزائلز کا تجربہ

شمالی کوریا نے جی 20سمٹ کے موقع پر ایک ہزار کلومیٹر رینج والے تین بلاسٹک میزائلز کا تجربہ کیا تاکہ دنیا کو احساس دلایا جا سکے کہ وہ کتنا طاقتور ہے۔ تینوں میزائل فضا میں گھومنے کے بعد جنوبی جاپان کے سمندر میں غرق ہو گئے۔

جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے چلنے والے تینوں میزائل جنوبی کوریا کی فضا سے گزرے اور اس کےبعد سمندر میں غرق ہوئے۔ یہ تینوں میڈیم  رینج بیلاسٹک میزائل تھے جن میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی موجود تھی۔

یہ میزائل تجربے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں کہ جب شمالی کوریا  کی حکومت کی 68ویں سالگرہ میں 4دن باقی ہیں، جی 20اجلاس چین کے شہر ہونگزو میں جاری ہے جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشقیں منگل سے شروع ہو رہی ہیں۔

اس ٹیسٹ سے ایک روز قبل ہی جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی جارحانہ پالیسی کے خلاف ڈٹے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: