بلوچستان میں کانگو سے 27متاثر،95پر شبہ

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبے میں ایک اور مر یض منتقل کیا گیا ۔ رواں سال کانگو کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی جبکہ 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 40 سالہ محب اللہ کوئٹہ کے علاقے کلی غوث آباد کا رہا ئشی ہے ۔ محب اللہ کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ رواں سال کانگو کے شبہ میں لائے گئے مر یضوں کی تعداد 95 ہو گئی ۔

گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بلوچستان میں کانگو سے باقاعدہ متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: