امریکی کوہ پیما نہ ملے،چکتوئی مقبرہ قرار

پاکستان میں لاپتہ ہونے والے دو امریکی کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام روک دیا گیا۔ اسکردو کےنواح میں موجود چکتوئی گلیشیئرز میں امریکی کوہ پیماؤں کائل ڈیمسٹر اور اسکوٹ ایڈمسن کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔

حکام کے مطابق طوفان کے باعث اب ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا ہے اور موجودہ حالات میں دونوں کے ملانے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا۔ دونوں امریکی کوہ پیماں 22اگست سے لاپتہ ہیں۔

لاپتہ امریکیوں کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’خراب موسم اور ان گلیشئرز پر حالات دیکھ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کا ملانا اب ناممکن ہے۔ ہمارے لئے یہی مقام ان کی قبر ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم مشکل ترین فیصلہ کر رہے ہیں کہ سرچ آپریشن ختم کر دیا جائے کیونکہ مزید نقصان نہیں چاہتے۔ ‘‘

اس خطرناک ترین سرچ آپریشن میں پاک فوج کے دو ریسکیو ہیلی کاپٹرز اور ایک آسٹریلین کوہ پیماں ٹھامس ہربر نے حصہ  لیا جنہوں نے مشکل ترین موسم میں بھی دونوں امریکیوں کی تلاش میں دن رات ایک کیے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: