آخری امتحان اور 303 رنز کا ہدف آسان نہیں

انگلینڈ نے پاکستان کو آخری ون ڈے میں جیت کے لیے 303رنز کا ہدف دیا ہے۔

کارڈیف میں بادلوں سے بھرا آسمان دیکھتے ہوئے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلش ٹیم نے پُراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا لیکن ایلکس ہیلز اس بار لمبی اننگز نہ کھیل پائے۔ عامر نے 23 رنز پر انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔

انگلینڈ کو دوسرا نقصان 64 کے مجموعی سکور پر ہوا اور جو روٹ 9 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔

انگلش کپتان اوئن مورگن 10 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں اوپنر جیسن روئے نے 87 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیلی جس کا خاتمہ محمد عامر نے کیا۔

بین سٹوکس اور جونی بیئرسٹو نے ایک اور اہم شراکت داری قائم کی تاہم بیئرسٹو 33 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر واپس پویلین پہنچ گئے۔

سٹوکس کی 75 رنز کی اننگز کا خاتمہ حسن علی نے کیا۔ ڈاسن اور ووکس صرف دس دس رنز بناسکے۔ ویلی نے 6 رنز سکور کئے۔

جورڈن 15 اور مارک وڈ 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 4 اور محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم اور عمر گل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: