بس ہو گیا!

امریکا جیل حکام نے سٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے طالب علم اور سوئمر  ’’بروک ٹرنر ‘‘کی ریپ کی  سزا کم کردی۔ ان پر ایک ساتھی مدہوش خاتون  پر جنسی حملہ کرنے کاالزام تھا۔ انہوں نے عدالت میں اپنا جرم قبول کیا جس کے بعد انہیں 6ماہ کی سزا  سنائی گئی۔ جمعے کو جب انہیں رہائی ملی تو ’’ڈے ٹن‘‘ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج شروع ہو گیا۔ لوگوں نے ان کے بارے میں سخت رویہ اپنایا۔ تاہم امریکی پولیس نے انہیں سخت سیکیورٹی میں اہل خانہ کے حوالے کیا اور گھر پر بھی نظر رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے کیونکہ عوام کا ردعمل زیادہ ہے۔

1

اس مجرم کی آزادی کے بعد امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں نوجوانوں نے احتجاجی تصاویر کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے کسی کو ریپ کیا جاتا ہے۔ ’’اتھاکا‘‘ کالج سے شروع ہونے والی یہ تحریک اب تمام امریکی کالجوں میں جاری ہے۔ اس تصاویری سلسلے کا عنوان ہے کہ ’’بس ہو گیا!‘‘۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے اس معاملے پر اتنا نرم رویہ اپنایا کہ پہلے مجرم کو کم سزا دی اور پھر اسے مزید کم کر دیا گیا۔ اس لاپرواہی کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں۔

4

ایک طالب علم نے کہا کہ جج تو ایسا تاثر  دے رہے ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ’’بس  ہو گیا!‘‘

اس احتجاج کی پہلی تصویری کوشش کو نیویارک ٹائمز، ہفنگ ٹن پوسٹ سمیت تمام اہم صحافتی  اداروں نے جگہ دی تھی۔تاہم یہ تصویری سلسلہ شروع کرنے والی ’’مازریک‘‘ کا کہنا ہے کہ وہ معاشرے میں جنسی برابری اور مختلف نظریات کی قبولیت نہ ہونے کو واضح کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

3

’’لوگ کہہ رہے ہیں کہ مردوں سے بھی ریپ ہوتا ہے، خواتین بھی خواتین کا ریپ کرتی ہیں، ان تصاویر میں ساری سفید فام خواتین کیوں ہیں؟ میں اچھی طرح سمجھتی ہوں کہ ان لوگوں کی ذہنیت کیا ہیں۔ میں بس کوشش کر رہی ہوں کہ آرٹ کے ذریعے لوگوں کی ذہنیت تبدیل کروں۔‘‘

موزریک کا کہنا ہے کہ وہ رکیں گی نہیں بلکہ اپنے کام کو مزید پھیلائیں گی، پہلے انہوں نے اپنے خاندان اور پھر دوستوں کو یہ کام دکھایا لیکن اب دنیا بھر میں ان کے کام کو نقل کیا جا رہا ہے تاکہ مزید لوگوں کو آگاہی دی جا سکے۔

6

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: