کیانی نہیں گیلانی کے بدلے ظواہری کی بیٹیاں رہا

بھارتی اخبار  انڈین  ایکسپریس نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ وار جرنل کی رپورٹ کو پاکستانی فوج کے ذرائع  نے مسترد کیاہے۔ لانگ وار جرنل نے  معروف نیوز میگزین ’’المسارا‘‘کی رپورٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ  جنرل کیانی کے بیٹے سورش کیانی کی بازیابی کے لئے پاکستانی فوج نے ایمن الظواہری کی 2بیٹیوں  سمیت تین خواتین کو رہا کیا تھا۔ تیسری خاتون کا نام اب تک سامنے نہیں آیا کہ وہ کون تھیں۔ عربی کا نیوز میگزین ’’المسارا‘‘ القاعدہ کے انتہائی قریب ہے اور اس میں عام طور پر  دہشت گرد تنظیم کے تمام خبریں اور پراپیگنڈا شائع  ہوتا ہے۔

خبر پڑھیں۔ کیانی کے بیٹے کی بازیابی، الظواہری کی بیٹیاں آزاد

تاہم بھارتی اخبار نے پاک فوج کے ذرائع سے یہ خبر شائع کی ہے کہ  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے پاک فوج نے  ایمن الظواہری کی بیٹیوں سمیت 3خواتین کو رہا کیا ہے۔ علی حیدر گیلانی کو  2013 میں القاعدہ  نے اغوا کیا تھا۔ تاہم اس سال مبینہ طور پر انہیں افغانستان میں ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔

انڈین  ایکسپریس کو پاک فوج کے ایک عہدیدار نے ای میل پر بتایا کہ ’’سورش کیانی  کے اغوا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔‘‘ اسلام آباد میں موجود ان کے خاندان کے قریبی شخص نے بھی تصدیق کی کہ سورش کئی ماہ سے معمول کے مطابق اپنے کام کر رہے ہیں اور انہیں اکثر مختلف دعوتوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔

’’المسارا ‘‘  کی اس کہانی کو کالعدم جماعت النصار شریعت کی ویب سائٹس پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، یہ یمنی دہشت گردوں کا طاقتور ترین گروپ ہے۔ تاہم یہ نیوز میگزین القاعدہ کا باقاعدہ رسالہ نہیں ہے اور اس نے بھی القاعدہ کے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ کہانی بنائی تھی۔ اس اکاؤنٹ کو ٹوئٹر نے بند کر دیا، اس وجہ سے یہ تصدیق نہیں ہو سکتی کہ ٹوئٹ میں کیا کہا گیا تھا۔ کیا ٹوئٹ میں سورش کیانی کا ذکر تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا؟ تاہم مختلف ذرائع یہ تصدیق کر رہے ہیں کہ ایمن الظواہری پاکستان میں موجود تھا۔ اس پر امریکہ نے ڈاماڈولہ میں ڈرون حملہ بھی کیا جس کی تصدیق دبے لفظوں میں ایک اے این پی کے رہنما نے بھی کی ہے۔حملے کے بعد پاکستانی  فورسز کے آپریشن میں الظواہری کی بیٹیوں سمیت 3خواتین گرفتار ہوئیں۔

پاکستانی فوجی ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے 2013 میں جنرل طارق مجید کے بیٹے کو اغوا کیا تھا۔ اس اغوا کو شاید دہشت گرد تنظیم نے کیانی سے منسلک کر دیا ہو۔ تاہم سورش کو کبھی بھی اغوا نہیں کیا گیا۔

جولائی میں القاعدہ کی قیادت نے پاکستانی فوج پر اپنے ایک بیان میں تنقید کی تھی۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی فوج نے الظواہری ک بیٹیوں اور بچوں کو امریکی ایما پر قیدی بنا رکھا ہے۔ اس بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمام مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں اور اب اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

الظواہری کی بیٹیوں میں 1981 میں پیدا ہونے والی  فاطمہ اور 1986میں پیدا ہونے والی عمیہ شامل تھیں۔ تاہم اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ کب سے یہ خواتین پاکستانی قید میں تھیں۔

ایمن الظواہری کی بیٹیوں کو اگست میں رہا کر کے مصر بھیج دیا گیا جبکہ مئی میں ایک مشکوک آپریشن کے دوران علی حیدر گیلانی کو آزاد کرایا گیا۔ یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کی تھی کہ ان کے بیٹے کے بدلے القاعدہ  والے اپنے کچھ اہم لوگوں کو آزاد کرانا چاہتے تھے ۔ بازیابی کے بعد بھی علی حیدر گیلانی نے تصدیق کی کہ القاعدہ والے ان کے بدلے کچھ لوگوں کی رہائی چاہتے تھے۔

حیدر گیلانی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ 9مئی کو ایک آپریشن کے دوران افغان اور امریکی فورسز نے انہیں بازیاب کرایا جس میں 4مغوی مارے گئے۔ ان مغویوں کی لاشوں کے بارے میں آج تک کچھ نہیں پتا چلا۔ علی حیدر گیلانی بھی اس حوالے سے کئی متضاد بیان دے چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں تو انہوں نے کہا کہ القاعدہ والے انہیں پہاڑ پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔

ذرائع کے مطابق سورش کیانی اسلام آباد میں فوجی فاؤنڈیشن میں کام کرتے ہیں۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ جنرل کیانی کی ایک بیٹی زارا بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’خاندان انتہائی کم منظر عام پر آتا ہے۔‘‘ سورش کیانی ایک عرصے سے فوج کے مختلف اداروں میں کام کر رہے ہیں۔ 2011میں انہوں نے شمالی وزیرستان کے شہیدوں کو سلام پیش کرنے کے لئے آئی ایس پی آر کی ڈاکومینٹری بھی بنائی۔

انڈین ایکسپریس کی خبر پڑھیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: