ملتان ڈی ایچ اے، ماحول کے لئے خطرہ

ڈی ایچ اے ملتان کو حقیقت بنانے کے لئے آموں کے درختوں اور ماحولیاتی قوانین کو تہہ تیغ کر دیا گیا۔ حکام نے 2014میں اس منصوبے کو شروع کیا  لیکن ماحولیاتی کمیٹی سے کسی بھی قسم کا این او سی نہیں لیا گیا۔

ملتان ڈی ایچ اے کاغذی طور پر درحقیقت ڈی ایچ اے لاہور کا حصہ  ہے جو گوجرانوالہ اور بہاولپور میں بھی اپنی شاخیں پھیلا رہا ہے۔ ملتان کی یہ اسکیم 9ہزار ایکڑ  اور تین موضاعات پر محیط ہے جن میں سے 60فیصد علاقے پر آموں کے باغات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے خلاف 2016میں ضلعی ماحولیاتی  کمیٹی نے رپورٹ پیش کی ۔ اس کے بعد پنجاب حکومت نے  اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے ڈی ایچ اے پر دباؤ ڈالا تھا کیونکہ یہ رپورٹ منصوبےسے پہلے جمع کرانا ضروری ہے۔

ضلعی سطح پر ماحولیاتی محکمہ نے اگست 2015 میں رپورٹ پیش کی جس کے مطابق یہ اسکیم گٹھ برابر، گیڑھا واہیں، رائے پور، سنگی، مدینہ اور نوڈھنڈ کے موضوعات پر بننا تھی جس کی رقبہ 25OOOایکڑ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملتانی آم دنیا بھر میں مشہور ہے اور اس اسکیم کی وجہ سےپاکستانی برآمدات اور ماحول پر منفی اثر ہو گا۔ رپورٹ میں پنجاب ریونیو بورڈ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ علاقے کے معاشی نقصان کاتخمینہ لگائے کیونکہ یہ انتہائی ضروری ہے۔

مئی 2016میں ڈی ایچ اےنے این او سی کے لئے ابتدائی ماحولیاتی رپورٹ جمع کرائے۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسکیم سے زمین پر، آموں کی فصل پر، دوسرے پھلوں کے درختوں پر، جنگلی حیات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا کہ زیر زمین پانی کا کیا بنے گا کیونکہ جب آب پاشی ختم ہو گی تو پانی بھی ختم ہو جائے گا۔

ڈی ایچ اے رپورٹ کے مطابق تعمیرات کے کام کے باعث ماحول پر اثر تو پڑے گا لیکن اس کے کوئی زیادہ منفی اثرات نہیں ہوں گے۔ ادھر ماحولیاتی ضلعی افسر بھی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اس مسئلے میں زیادہ ٹانگ اڑانے سے گریز کررہا ہے۔

حکام کے مطابق ضلعی افسر پہلے ہی مخالفت میں رپورٹ جمع کرا چکا ہے ایسے میں وہ کبھی بھی اسکیم کی حمایت میں رپورٹ نہیں دے گا۔ ادھر ٖٖضلعی افسر علی عمران کا کہنا ہے کہ  ابھی ان کے لوگوں نے منصوبے کی جگہ کا دوہ نہیں کیا کیونکہ ڈی ایچ نے ابھی تک کام بھی شروع نہیں کیا۔ اس وجہ سے درخت کٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ڈی ایچ اے کے لینڈ ایکیوزیشن  ڈائریکٹر عمر ہاشمی نے معاملے پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز، انگلش خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: