تحریک انصاف اور  عوامی تحریک کی ریلیاں ختم

لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نون لیگ اپوزیشن کے ٹی او آرز مان جا ئے یا 4سوالوں کا جواب دیں۔

نواز شریف پارک لین کی اپارٹمنٹس کی خریداری کے لیٹر کی کاپی دکھادیں۔فلیٹس کے لیے اربوں روپے کہاں سے آئے ؟پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا؟اور کیا اس پیسے پر ٹیکس دیا؟۔

جوابات نہ ملے تو عید کے بعد رائےونڈ جائیں گے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالیں

ادھر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کے تین مرحلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے ۔دو مرحلے ابھی باقی ہیں اسلام آباد جانا ہے یا جاتی امرا ؟اور کارکنوں سے ہاتھ اٹھوا کر رائے پوچھی۔

طاہر القادری کہتے ہیں کہ کارکنوں کا ووٹ 100فیصد رائےونڈ جانے کے حق میں آیا ہے،اسلام آباد اور جاتی امراء جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اگلے دو مرحلے باقی ہیں، جب چاہیں گے اعلان کردیں گے،مگر خا نہ جنگی نہیں چاہتے

عوامی تحریک کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم نوازشریف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ حلقہ 55 اور56 میں مقابلہ کرلیں۔ شیخ رشیدکاکہناتھاکہ وہ طلوع ہورہےہیں اور نوازشریف غروب ہورہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہناتھاکہ وہ بزدل یاچورسیاستدان نہیں، ملک میں لوٹ مار ہورہی ہے۔ عوام کو ملک بچانے کے لیے خود نکلنا ہوگا۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں چند صاف دانےہیں انھیں ساتھ رکھناچاہیے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: