مسافر پی آئی اے پریمیر سروس کو نقصان نہ پہنچائیں،وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے فیصل آباد کے نجی سیکٹر میں چالیس میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاور پلانٹس ملک کے کونے کونے میں بن رہے ہیں ۔ دوہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ ختم ہو گی اور بجلی سستی ہو گی ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا ماضی کی حکومتیں جواب دیں ، ملک کو اندھیروں میں کیوں دھکیلا ؟ وزیراعظم نوازشریف نےسوال کیا وہ ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھا رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتیں جواب دیں ، موٹرویز بنانے کا عمل کیوں روکا ؟

وزیراعظم نے خسارے کا شکار قومی ایئرلائن اور ریلوے کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اورساتھ ہی مسافروں کو بھی تنبیہ کرنا نہ بھولے ۔ انہوں نے پی آئی اے کی پرئمیر سروس  سے صابن اور پرفیوم کی چوریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسافر ذرا احتیاط کریں،ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ نوازشریف نے کراچی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہرقائد اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا ، دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے ۔

انہوں نے عام آدمی کے لیے صحت ، تعلیم اور صاف پانی کے فراہمی کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے برآمدات میں اضافے کے لیے کاروباری طبقے کو یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں گے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے صرف بجلی کا بحران ختم نہیں کر رہے ۔سستی بجلی دینا بھی مقصد ہے ۔ صرف سڑکوں کا جال نہیں بچھا رہے ۔ عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر کر رہے ہیں ۔ قربانیاں دے کر کراچی کا امن بحال کر دیا۔ عام آدمی کو تعلیم ، صحت ، صاف پانی فراہم کریں گے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: