ننھی جان گئی ۔۔۔۔ تبدیلی آگئی؟ ترقی ہوگئی؟

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں راستے بند ہونے کی وجہ سے نومولود وقت پر اسپتال نہ پہنچ سکا اور والدین کے ہاتھوں میں دم توڑگیا۔

پنجاب حکومت نے بچے کی ہلاکت کا مقدمہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کے مطابق بچے کی ہلاکت کی وجہ پی ٹی آئی کارکنوں کا راستہ نہ دینا تھا۔

تحریک انصاف پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف لاہور میں ریلی نکال رہی ہے۔

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ کو جگہ جگہ کنٹینر، خاردار تاریں اور دیگر رکاوٹوں سے بند کررکھا ہے۔

مال روڈ جانے والے راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو دن بھر انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: