لاہور میں عمران، راولپنڈی میں طاہر القادری اور شیخ رشید

تحریک انصاف، عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ پاکستان کے دو بڑے شہروں میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔

لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکال رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، چودھری سرور، محمود الرشید سمیت پی ٹی آئی کی پوری قیادت پاکستان احتساب مارچ میں موجود ہے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر نظر آرہی ہے۔

شاہدرہ میں ریلی کے آغاز پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی چوری چھپانے کے لیے سب کو چور بنارہے ہیں۔ ملک کا حکمران کرپٹ ہو تو ادارے تباہ ہوجاتے ہیں۔

عمران خان نے نیب اور ایف بی آر کو خدا کا خوف دلاتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بھی قرار دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاناما لیکس پر ملکی ادارے کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟

عمران خان نے زمان پارک سے نکلتے ہوئے آج کی ریلی کو فیصلہ کن قرار دیا تھا۔

ادھر راولپنڈی میں بھی سیاسی پارہ ہائی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید صبح سے سرگرم نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ پر اپنی رہائش گاہ لال حویلی کے اردگرد راستے بند کرنے کا الزام لگایا اور وارننگ دی کہ راستے بند نہ ہوئے تو وہ ریلی کو دو حصوں میں تقسیم کردیں گے۔ ایک ریلی اسلام آباد اور دوسری ایئرپورٹ جائے گی۔ اب یہ ان کی دھمکی کا اثر تھا یا انتظامی حکمت عملی تاہم کچھ ہی دیر بعد لال حویلی کے آس پاس سے کنٹینر ہٹائے جانے لگے۔ شیخ رشید صبح دو بکروں کا صدقہ دے چکے ہیں اور وہ عوامی تحریک کے ساتھ ریلی نکالیں گے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری قصاص ریلی کے لیے لاہور سے راولپنڈی گئے ہیں۔ انہوں نے بھی حکومت پر راستوں کی بندش کا الزام عائد کیا اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہنے سے خبردار کیا۔

راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر بعض راستے بند کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ریلی کے باعث میٹروبس سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: