ہلیری انتہائی لاپروا وزیرخارجہ

ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کو انتہائی لاپروا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔

امریکی صدارتی امیدوار کی بطور وزیرخارجہ ای میلز کے بارے میں 58 صفحات پر مبنی دستاویزات جاری کر دی گئی ہیں۔

ان دستاویزات میں جولائی 2016ء میں ایف بی آئی کو دیا گیا ہیلری کلنٹن کا انٹرویو شامل ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق ہیلری کلنٹن کی طرف سے کسی غلطی یا جرم کا ثبوت نہیں ملا۔

اسے انتہا درجے کی لاپروائی تو کہا جا سکتا ہے لیکن مجرمانہ غفلت نہیں۔

ایف بی آئی  کا کہنا ہے شفافیت کے مفاد اور اطلاعات کی آزادی کے قانون کی درخواست کے تحت  ہیلری کلنٹن کا انٹرویو جاری کیا گیاہے۔

ہیلری  کلنٹن  کے گھر کی بیسمنٹ میں لگے نجی ای میل سرور پر موصول ہونے والی حساس اطلاعات کے ساتھ ان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق متنازعہ ای میلز کا معاملہ ہیلری کلنٹن کے صدارتی انتخاب پر بہت برے اثرات بھی مرتب کر سکتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: