سرمایہ داروں کے خلاف تاریخی احتجاج ختم

کروڑوں مزدوروں نے بھارت میں کم سے کم اجرات میں اضافے کے لئے ہڑتال کی۔ یہ ہڑتال کر انسانی تاریخ  میں مزدوروں کے سب سے بڑا احتجاج ہے۔ اس احتجاج کی وجہ سے ملک کو 2ارب پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔

بھارتی حکومت نے آخری وقت میں غیر ماہرمزدوروں  کی کم از کم روزانہ اجرات 104روپے کر  دی لیکن اس کے باوجود یہ احتجاج نہ روک سکا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق مزدوروں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مودی کی سرمایہ داروں کو نوازنے کی پالیسی کو مسترد  کرتے ہیں۔

modi

اسٹیٹ بینک، پاور اسٹیشن اور کئی ریاستوں میں بسوں کا نظام بھی  مکمل طور پر بند رہا۔ سو فیصد ہڑتال کی بات کی جائے تو کیرالہ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہاں کچھ بھی کھلا نہیں تھا اور تمام مزدور سڑکوں پر تھے۔

بنگلور میں اسکول اور کالج بند رہے جبکہ ہریانہ میں بھی ہزاروں بسیں خالی کھڑی رہیں۔ نہ سواری تھی اور نہ ہی سوار۔نئی دہلی میں بھی سرکاری اسپتالوں کی نرسوں اور ڈاکٹروں نے احتجاج کیا لیکن پھر مریضوں کی خاطر کام شروع کر دیا گیا۔

Indian Police detain demonstrator - Copy

آسام ، اتر پردیش اور اڑیسہ میں فسادات بھی ہوئے اور مزدوروں نے زبردستی اپنی ہڑتال کامیاب بنا لی۔ ٹریڈ یونین کے 12 مطالبات میں سے اہم ترین کچھ یوں تھے:

۱)کم سے کم روزانہ اجرت 692روپے کی جائے۔

۲)سماجی بہود کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں۔

۳)دفاع، ریلوے اور انشورنس کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کی جائے۔

India workers strike - Copy

یونین ذرائع کے مطابق 15کروڑ مزدوروں نے احتجاج میں حصہ لیا ۔ اس احتجاج میں صرف حکمران جماعت کی ٹریڈ یونین بھارتیہ مزدور سنگ شامل نہیں ہوئی کیونکہ آخری وقت پر راشٹریا سیوک سنگ نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: