ماؤنٹ کیٹلا پھٹنے کو تیار

آئس لینڈ کے ماؤنٹ کٹیلا برف سے ڈھکی چوٹی ہے۔ اس میں پچھلے 5برسوں کے دوران تیزی سے تبدیلی آئی۔ اس علاقے میں پیر کے بعد سے اب تک 4.5شدت کے متعدد زلزلے آ چکے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ ایسے میں اس سے نکلنے والی راکھ سے برطانیہ سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔

2

راکھ کے باعث برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں شاید کئی دنوں تک پرواز کرنا ممکن نہ ہو۔ 2010میں بھی اس علاقے میں آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئیں تھیں۔ حکام کو ڈر ہے کہ اگر آتش فشاں پھٹا تو ایک بار پھر وہی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔

برطانیہ سے امریکی جانے والی پروازیں اسی راستےسے گزر کر جاتی ہیں۔ اگر آتش فشاں پھٹا تو اٹلانٹک کا راستہ مکمل طور پر بند  ہو جائے گا۔ ادھر برطانوی ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں زلزلے آنا معمول ہے ۔ آتش فشاں پھٹنے کا کوئی خطرہ نہیں۔ اگر کوئی ناگہانی کیفیت ہوئی تو اس کے لئے محکمہ ہر وقت تیار ہے۔

3

آئس لینڈ کے میٹ آفس کا کہنا ہے کہ خطے کے بلند ترین آتش فشاں میں مسلسل زلزلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ زمین غصے میں ہے۔تاہم آتش فشاں پھٹنے کا کوئی بھی درست وقت نہیں بتا سکتا لیکن  موجودہ آثار سے لگتا ہے کہ یہ پہاڑ کسی وقت بھی پھٹ سکتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: