ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول کا آغاز ”سلی” کے ساتھ

اس سال ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول ٹام ہینکس کی ”سلی” کے ساتھ اپنا آغاز کرنے جارہا ہے جس کے بعد کولوراڈو میں فلم کا پریمیئر بھی ہوگا۔

فلم کی کہانی امریکی پائلٹ سلی کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں دریائے ہڈسن پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ کرتا ہے۔

ہدایتکار کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم میں ٹام ہینکس چیسلی سلی سلنبرگ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

15 جنوری 2009 کو ہونے والی کریش لینڈنگ میں طیارے پر سوار تمام 155 افراد محفوظ رہے۔ طیارے سے پرندوں کے ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کلنٹ ایسٹ وڈ بھی ”سلی” کے ساتھ 26 سال بعد ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول میں واپسی کررہے ہیں۔ اس سے پہلے 1990 میں انہوں نے ”وائٹ ہنٹر، بلیک ہارٹ” کو نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔

فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: