انگلینڈ کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں بھی شکست

پاکستان کے دو سو اڑتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔ محمد عرفان نے جیسن روئے کو چودہ اور ایلکس ہیلز کو آٹھ کے انفرادی سکور پر پویلین روانہ کر دیا۔
بین اسٹوکس اور جونی بئیر اسٹونے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو تین رنز جوڑے۔ بین اسٹوکس انہتر اور بئیر اسٹو اکسٹھ رنز بنا کر رخصت ہوئے۔
معین علی نے اڑتالیسویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر انگلینڈ کو اظہر الیون کے خلاف لگا تار ساتویں فتح دلا دی۔ اس سے پہلے پاکستان کے اوپنرز ناکام رہے۔ کپتان اظہر علی اسی رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے انگلش بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آل راونڈر نے سیریز میں دوسری نصف سنچری داغی۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو سینتالیس رنز بنائے۔ لیگ اسپنر عادل رشید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: