لاہوریئے ایک سال میں 93کروڑ کی شراب پی گئے

پنجاب اسمبلی میں شراب کی خریدوفروخت کی تفصیلات جاری کر دی گئی۔ لاہوریئے ایک سال میں 93کروڑ 5 لاکھ 96ہزار 8سو 70 روپے کی شراب پی گئے۔ پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت کی مد میں 38کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی ۔

اسمبلی میں پیش کردہ تفصیل کے مطابق نظریہ پاکستان کی عمارت سے ملحقہ ہوٹل میں ایک لاکھ 54 ہزار 379 خریداروں کو 64کروڑ 70 لاکھ 63ہزار863روپے مالیت کی شراب اور بئیر فروخت کی ۔ ایوان وزیر اعلی کے سامنےواقع ہوٹل نے89ہزار383خریداروں کو 28کروڑ 35لاکھ33ہزار7روپے کی شراب اور بئیر فروخت کی۔

ان دونوں ہوٹلوں نے شراب اور بئیر کی مد میں 38کروڑ روپے سے زائد کی ایکسائز ڈیوٹی ادا کی۔ ہر پرمٹ ہولڈر کو ہر ماہ 6 بوتل شراب یا 120 بوتل بئیر جاری کی گئی۔

یکم جنوری 2014 سے 30اپریل2016ء تک راولپنڈی میں شراب اور بئیر فروخت کرنے والی کمپنی نے 2سالوں میں 5لاکھ 87ہزار511گیلن شراب فروخت کی جبکہ 71 لاکھ37ہزار لیٹر فروخت کی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: