ڈائین بھی سات گھر چھوڑتی ہے،سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ میں ترقیاتی کاموں کی مد میںِ 90 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ اور شہداد کوٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کی گئی رقم خرد برد کر لی گئی ہے ۔ ترقیاتی فنڈز کی کرپشن میں فریال تالپور ، ایاز سومرو و دیگر شامل ہیں ۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ مصطفی مہیسر نے کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ درخواست گزار کسی اور کی ایماء پر حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے ، درخواست مسترد کی جائے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے ، لاڑکانہ تو پی پی کا گھر ہے ، آپ نے وہ بھی نہیں چھوڑا ۔ پیپلز پارٹی نے 5 سال سندھ پر حکومت کی، لاڑکانہ تو اس کا گھر ہے ۔

چیف جسٹس سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود سفر کر کے دیکھا ہے کہ مونجو دڑو سے 45 منٹ کا راستہ سوا 2 گھنٹے میں طے ہوا ۔ عدالت نے ایک ہفتے میں حکومت سندھ سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: