متحدہ قائدین نے نعرے لگانے والوں کی شناخت کی، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے صرف ایک ٹیلی فون کال پر پورا شہر بند ہو جاتا تھا اور لاشیں گرنا معمول تھا۔ تاہم رینجرز نے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تشدد کا پورا سٹرکچر توڑ دیا۔ کراچی آپریشن سے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کم اور شہری روشنیاں بحال ہو گئی ہیں۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث شہری سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف نعرے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ پاکستان مخالف نعرے لگانا والا 5 ہزار کلومیٹر دور بیٹھا ہے۔ اس کے خلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ 22 اگست کے واقعے کے بعد متحدہ کی ٹاپ لیڈرشپ کو بلایا گیا۔ ان کی نشاندہی پر میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ملوث ملزمان پکڑے گئے۔

پنجاب میں رینجرز کی قانونی طاقت پر عاصم باجوہ نے کہا کہ اس معاملے پر بات ہو رہی ہے۔ رینجرز کے پاس قانونی طاقت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ امن وامان اولین ترجیح ہے۔ ملک میں جہاں بھی ضرورت پڑی، کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر داعش کا سایہ بھی نہیں پڑنے دیں گے۔ داعش کے دہشت گردوں کی پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔اس کے تمام افراد بھی پکڑے گئے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے آخری ٹھکانہ شوال بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے راستے داعش کا داخلہ روکنا چیلنج ہے۔ 2600 کلومیٹر طویل بارڈر کے اٹھارہ کراسنگ پوائنٹس پر گیٹ بنائے جائیں گے جہاں عملہ بھی تعینات ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا نیوز فیصل آباد آفس پر حملے میں داعش پاکستان کا کمانڈر حافظ عمر ملوث تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں 537 فوجی جوان شہید اور دو ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے اس آپریشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3500 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں 21 سال تک جنگ کا اسلحہ اور بارود جمع کر رکھا تھا۔ آپریشن ضرب عضب میں آئی ای ڈیز بنانے والی 7599 فیکٹریاں تباہ کی گئیں جبکہ 168 کومبنگ آپریشن ہوئے۔ آپریشن کرکے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: