آرمی چیف بھارتی وزیر اعظم سے مخاطب،تنبیہ کر دی

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پہلی بار بھارتی وزیراعظم کو پہلی بار براہ راست مخاطب کرتے ہوئے سیاسی بیان دیا ہے۔انہوں نے گلگت میں سی پیک کارنفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے دشمنوں اور ان کی چالوں کو سمجھتے ہیں۔ مودی ہوں یا را سن لیں، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ملکی سلامتی کے لئے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بالکل صحیح سمت پر جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا اس طرح کوئی قابو نہ پا سکا۔ فوج سب کے بھلے کیلئے کام کر رہی ہے۔ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہمارے بقاء کی جنگ ہے، ہم اسے اس طریقے سے ہی لڑیں گے۔
جنرل راحیل شریف کا گلگت میں سی پیک منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ سی پیک کے لیے سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کم ترین وقت میں بنا لیا گی ہے۔ راہداری منصوبے کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ خنجراب سے راولپنڈی تک پورا سی پیک محفوظ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہر حال میں کرنا ہے۔ پاکستان میں ترقی کرپشن کے خاتمے کے بغیر نہیں آئے گی۔ کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر اور ہر سطح پر توڑیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: