اوگر 2 مشن، دو امریکی کوہ پیما لاپتہ

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں اوگر ٹو کو سر کرنے کی مہم پر 21 اگست کو جانے والے 2 امریکی کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں اور خراب موسم کی وجہ سے ان کی تلاش کا عمل بھی روکنا پڑا ہے۔

کوہ پیمائی اور مہم جوئی سے متعلق پاکستان کے الپائن کلب کے مطابق سکاٹ ایمسن اور کیل ڈیمپسٹر نامی 2 امریکی کوہ پیما 24 جولائی کو 2 ماہ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

ان کوہ پیماؤں کا مشن 6960 میٹر بلند چوٹی اوگر ٹو کو سر کرنا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ 25 جولائی کو یہ دونوں کوہ پیما اور ان کے گائیڈ سکردو کے لیے روانہ ہوئے۔ چند روز تک مہم کی تیاری کرنے کے بعد اشکولی سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

کوہ پیماؤں کے ہمراہ ان کے گائیڈ عبدالغفور، باورچی شہزاد عالم اور مقامی مزدور شامل تھے۔

ابتدائی منصوبے میں 5 دن اوپر چڑھنا اور نیچے جانا تھا۔

لیکن جب یہ کوہ پیما طے کی گئی تاریخ کو واپس نہیں لوٹے تو بیس کیمپ نے الپائن کلب کو آگاہ کیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور کوہ پیماؤں کے اہلِ حانہ سے رابطہ کیا گیا۔

الپائن کلپ کا کہنا ہے کہ کوہ پیما اب تک لاپتہ ہیں۔ موسم نے امدادی کارروائیوں کو روک دیا ہے۔ موسم بہتر ہونے کے بعد تلاش کا کام شروع کیا جائے گا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: