پاکستان میں دہشتگردی کم اور دنیا میں بڑھ رہی ہے

پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ دنیا میں جس طرح کی نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں پاکستان اس میں صحیح مقام پر کھڑا ہے۔

کشمیر پر سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ دنیا نے نہیں بلکہ کشمیریوں نے حل کرنا ہے۔ جو لوگ ایک دفعہ خون دینے کے لیے تیار ہو جائیں ان کو کوئی نہیں دبا سکتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکنا ہے۔ اور اس میں انڈیا زیادہ فٹ ہوتا ہے۔ انڈیا اور امریکہ میں دفاعی معاہدے ہوئے ہیں جو ایک طرح کا اسٹریٹیجک اتحاد بن رہا ہے

سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ سمیت ساری دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان نے پچھلے تین برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ دنیا میں کوئی نہیں حاصل کر سکا ہے لیکن انڈیا کی خواہش ہے کہ پاکستان کو اس کا کریڈٹ نہ ملے۔

انھوں نے کہا کہ ساری دنیا میں دہشت گردی کا وبال بڑھ رہا ہے سوائے پاکستان کے۔ ہم نے نہ صرف اپنے قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے صاف کر کے وہاں اپنی عملداری قائم کی۔ دولتِ اسلامیہ کو ابھی تک ملک میں داخل نہیں ہونےدیا۔

سرتاج عزیز کے مطابق پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان میں حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہے۔

جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان امن کے لیے جماعت الدعوۃ جیسی تنظیموں کے خلاف ’آہستہ آہستہ‘ کارروائی کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃ کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: