اب 10 روپے کا سکہ بھی چلے گا

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس  میں پچھلے 3 سال کے دوران کئے گئے حکومتی فصلو ں کی توثیق کی گئی ۔

وفاقی کابینہ نے پانچ اور دس روپے کا نیا سکہ جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔

جبکہ آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کمشنزآف انکوائری ایکٹ کی منظوری دی گئی جبکہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیل حاصل کرنے کے لئے سوئٹزرلینڈ  کے ساتھ معاہدے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔

میڈ یا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے زرمبادلہ کی بیرون ملک منتقلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا اس سے متعلق قانون  میں تبدیلی لائی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھاکہ وہ14ستمبر کو اوای سی ڈی کنونشن پر دستخط کریں گے لیکن سو ئٹزر لینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: