15دن جیو،15ماہ شعیب شیخ بند،اب رہائی

ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سے رہائی چند قدم دور ہے۔ جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر نے شعیب شیخ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ ایگزیکٹ کے منیجر آپریشن وقاص عتیق کی بھی ضمانت منظورکرلی گئی۔

عدالت نے  شعیب شیخ اور وقاص عتیق کو دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے 29 اگست کو درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل کراچی میں شعیب شیخ پر منی لانڈرنگ کیس ختم ہوچکاہے جب کہ کراچی میں جعلی ڈگری کیس میں بھی شعیب شیخ کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

ان تمام ضمانتوں کے بعد شعیب شیخ  کی رہائی آئندہ 48گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔ یوں شعیب شیخ نے 15ماہ جیل میں گزارے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو حامد میر فائرنگ کیس میں ملوث کرنے کے بعد جیو ایک ایسے مسئلے میں پھنسا جس کی وجہ سے اسے بالآخر 15دن کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ایسے میں جیو کے مالک شکیل الرحمان کا خیال تھا کہ اس ساری سازش کے پیچھے شعیب شیخ اور بول گروپ ہے جسے جیو کو بند کرنے لئے اسٹبلشمنٹ لا رہی ہے۔ جیو نے ان دنوں متعدد بار جنگ میں بول کا نام نہ لیتے ہوئے اسٹبلشمنٹ کا چینل  قرار دیا تھا۔

تاہم جب چینل 15روز کے لئے بند کیا گیا تو ذرائع کے مطابق شکیل الرحمان نے  اپنے قریبی ساتھی کو کہا تھا کہ ’’یہ 15دن  انہیں بہت بھاری پڑیں گے۔‘‘ اس کے بعد ہونے والے واقعات سے ثابت ہوا کہ شعیب شیخ کو وہ 15دن بہت بھاری پڑے ہیں۔

15دن اور 15ماہ یہ تعلق انتہائی اہم ہے۔ تاہم اب بحریہ ٹاؤن کے مالک اور شکیل الرحمان کے درمیان ممکنہ معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت بول اب جیو کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کرے گا اور ان میڈیا چینلز کو ٹارگٹ کیا جائے گا جو بحریہ ٹاؤن کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔

تاہم اس دوران شعیب شیخ سے ملنے والے قریبی لوگوں نے دنیا ٹو ڈے کو بتایا کہ وہ ایک ایک دن بدلے لینے کی آگ میں جلے ہیں اور وہ کسی معاہدے کے تحت باہر نہیں آ رہے۔

شعیب شیخ اب آ کر بدلہ لیں گے یا نہیں ۔ تاہم یہ بات واضح ہے کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو اس کھیل سے سب سے خطرناک کھلاڑی شکیل الرحمان  مکمل تیاری میں ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: