ایم کیو ایم مسائل کی بھنور میں،آئین کا خطرناک راستہ

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹیسے مشاورت کے بعد  مختلف تنظیمی امور اور پارٹی آئین میں تبدیلی  کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور قمر المنور سے ملاقات کی اور آئینی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد رہنماؤں کا کہنا تھا متحدہ پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہے۔ ایم کیو ایم کے بانی سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر دیا گیا ہے۔  لہذا پیپلز پارٹی مشکل حالات میں ساتھ دے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کی جائے گی۔

ایم کیو ایم نے آئین میں تبدیلی پر آئینی و قانونی مشاورت بھی کی۔ ایم کیو ایم لیٹر ہیڈ  ، پرچم اور آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے لیکن الیکشن کمیشن  سے آئین اور جھنڈے کی تبدیل  کی صورت میں پارٹی ایک آئینی بحران میں پھنس گئی ہے اور پی ایس پی سمیت باقی مخالفین بھی ایم کیو ایم کی جانب سے ایسی کسی درخواست کا انتظار کر رہے ہیں  تاکہ فوری طور الیکشن کمیشن سے رجوع کر کے ایم کیو ایم کو قومی اور صوبائی اسمبلی سے  باہر نکلوایا جا سکے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین سے تعلق ختم کرنے کے تاثر کو مستحکم کرنے کے لئے اپنے ہی بانی کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے متحدہ رہنما اقبال محمد علی نے قرار داد جمع کرانے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے ۔

بانی متحدہ کے خلاف قرار داد میں ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا جائے گا۔ بانی ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات اور نعروں کی مذمت بھی کی جائے گی ۔

دوسری جانب پولیس نے ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماوں کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 44 کارکنوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا ۔ تمام افراد کو بغاوت ، میڈیا ہاؤسز پر حملے ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

عدالت نے ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو چودہ روز میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ملزموں کی عدالت میں پیشی کے وقت ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد بھی عدالتی احاطے میں موجود تھی ۔ ملزموں کی رشتہ دار خواتین دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں۔

وسیم اختر کے خلاف مقدمات پر جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جے آئی ٹی وسیم اختر کے خلاف درج دو مقدمات پر بنائی گئی ہے۔

سندھ پولیس کا ایس ایس پی رینک کا افسر جے آئی ٹی کا سربراہ ہو گا جبکہ حساس اداروں کے افسر بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔ متحدہ رہنما میئر کراچی کے خلاف تھانہ سچل اور ملیر سٹی میں مقدمات درج ہیں۔

ادھر لندن میں لارڈ نذیر احمد نے برطانوی وزیر داخلہ کو خط بھجوایا ہے جس میں متحدہ کے بانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ بانی نے برطانیہ میں بیٹھ کر اپنے کارکنوں کو تشدد پر اکسایا۔ ایم کیو ایم کے خلاف دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے جرائم کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ متحدہ اور اس کے بانی کے کئی جرائم منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن برطانوی حکومت کوئی نوٹس نہیں لے رہی۔

لارڈ نذیر نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے متحدہ کے جرائم کو نظرانداز کرنے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے برطانیہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔

لارڈ نذیر کا کہنا ہے متحدہ بانی کے گھر سے خطرناک ہتھیاروں اور بم بنانے کے اجزا کی فہرست برآمد ہوئی تھیں اگر ایسی فہرست کسی اور کے ہاں سے ملتی تو وہ جیل میں ہوتا۔

لارڈ نذیر احمد نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھی خط لکھا ہے جس میں کہا ہے برطانوی حکومت کو متحدہ کے خلاف کارروائی کے لیے ثبوتوں کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان 22 اگست کے واقعے کے حوالے سےم علومات اور ویڈیو ثبوت فراہم کرے۔ برطانوی وزارت داخلہ کو دنیا نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا حوالہ بھی دیا جس نے 26 اگست کو ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر نشر کی تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: