امریکا کابھارت کی حمایت میں ڈو مور کا مطالبہ

امریکہ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی اور پٹھانکوٹ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہیرےمیں لانے کیلئے مزید اقدامات کرئے۔ جان کیری نے کہا کہ پاکستان سرحد پار کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف مزید اقدامات کرے، امریکہ اچھے، برے دہشت گردوں میں فرق نہیں کرتا ۔ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف دوسری اقوام کی کوششوں میں شامل ہو ۔ اس موقع پر سشما نے بھی پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا بند کرے۔

جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی، دہشت گردی ہے، چاہے جو بھی کرے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان نے حقانی نیٹ ورک جیسی تنظیموں کیخلاف زیادہ سختی سے کارروائی کی ہے۔ کیری نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دہشت گردی کو ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات کی ہے اور میں نے خود اس سلسلے میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے بھی بات کی۔

امریکہ، بھارت اور افغانستان کے درمیان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مذاکرات ہونگے۔ جان کیری نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے کی جانے والی دیگر اقوام کی کوششوں کا حصہ بنے اور پاکستان کو امریکہ، بھارت اور افغانستان کے مذاکرات کو خود کو تنہا کرنے کی کوشش نہیں سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی فوجی اور سول قیادت سے رابطے میں ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: