تیسرا ون دے، پاکستان کی بد ترین شکست

تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ریکارڈ 445 رنز کا ہدف دے کر پاکستان کے خلاف 169 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 445 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی۔ پوری ٹیم 42.4 اوورز میں صرف 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 5.4 اوور میں 41رنز دے کر4کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

Pakistan-vs-england-odi

اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرمقررہ50اوورز میں صرف 3وکٹوں کے نقصان پر444رنز بنا ئے جس میںایلکس ہیلز کے171، جوز بٹلر کے90،جو روٹ کے85 اور مورگن کے57رنز شامل تھے۔

آج کے ریکارڈ ساز میچ میں کئی ریکارڈز ٹوٹے۔ انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں سب سے بڑا مجموعہ 444 رنز بنائے جو ایک روزہ میچز میں اب تک کا کسی بھی ٹیم کے خلاف بننے والا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔

ایلکس ہیلز نےبھی پاکستان کے خلاف ریکارڈ ساز اننگ کھیلی ،انہوں نے171رنز کی انفرادی اننگ میں4چھکے اور22چوکے شامل تھے،انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی بیٹسمین کا یہ سب سے بڑا انفرادی مجموعہ ہے اس سے قبل رابن اسمتھ نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلی 167رنزتھی۔

پاکستانی بولر وہاب ریاض نے بھی ایک تاریخ رقم کی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 10 اوورز میں 110 رنز دیئے جس میں 4 چھکے اور 12 چوکے کھائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: