سانحہ کوئٹہ اور فہد ملک قتل کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ اور اسلام آباد میں فہد ملک قتل کیس کا از خود نوٹس لےلیا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کی سماعت 20 ستمبر جبکہ فہد ملک قتل کیس کی سماعت22 ستمبر کے بعد ہوگی۔

Supreme-Court-of-Pakistan

سانحہ کوئٹہ سے متعلق مقدمے کی از خود نوٹس کے لیے پاکستان بار کونسل، سابق چیف جسٹس افتخارچودھری، وکلا تنظیموں نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نے گورننس پر بہت سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت واقعہ ہوا۔ صوبائی حکومت اورسیکیورٹی ادارے بری طرح ناکام ہوئے۔ اسپتالوں میں ناکافی سہولیات کے باعث ایسی جانوں کا ضیاع ہوا جو بچائی جاسکتی تھیں۔ عدالت نے مقدمے میں آئی جی، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کردی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فہد ملک قتل کیس نوٹس لیتے ہوئے کیس میں آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: