ٹرمپ نے متنازعہ بیان واپس لے لیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگرنٹس کے حوالے سے دیئے گئے متنازعہ بیانات پر یو ٹرن لے لیا۔ ٹرمپ ہنگامی طور پر میکسیکو کے صدر سے ملاقات کریں گے

Republican presidential nominee Donald Trump

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران امریکا کے تارکین وطن کے حوالے سے بہت متنازعہ اور اشتعال انگیز پوزیشن لی تھی۔ میکسیکو کے صدر کے ساتھ ہنگامی ملاقات کے اعلان کو امریکی میڈیا ٹرمپ کا بڑا جوا قرار دے رہا ہے۔ میکسیکو کی حکومت امریکا پر کڑی تنقید کرتی ہے۔ امریکا میں رہنے والے ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن میں سے آدھی تعداد میکسیکو کے شہریوں کی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ وہ عام انتخابات میں تارکین وطن کے دل جیت سکیں مگر یہ کوشش انکو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔ میکسیکو کی سرحد امریکا میں تارکین وطن کے غیر قانونی داخلے کا سب سے مصروف راستہ ہے۔ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران کہا کہ وہ  میکسیکو کے ساتھ واقع سرحد پر کنکریٹ کی دیوار بنانے ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے میکسیکو کے تارکین وطنوں کے لیے غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: