ہیلز کے 171، انگلینڈ کا ون ڈے میں 444 رنز کا ریکارڈ

انگلینڈ نے نوٹنگھم میں پاکستانی بولرز کی حقیقت میں درگت بناتے ہوئے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور کرڈالا۔ انگلش ٹیم نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس میں ایلکس ہیلز کے شاندار 171 رنز شامل ہیں۔

نوٹنگھم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کو پہلا نقصان 33 رنز پر ہوا جب جیسن روئے 15 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ایلکس ہیلز اور جو روٹ کا بلا ایسا چلا کہ پاکستانی بولرز کے لیے روکنا ناممکن ہوگیا۔ 37ویں اوور میں حسن علی نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوائی۔ انہوں نے ہیلز کو 171 رنز پر چلتا کیا۔ ہیلز کی اننگز میں 22 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے اور وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز ہیں۔ اس سے پہلے انفرادی طور پر سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ کیون پیٹرسن کے پاس تھا۔

ہیلز کے آؤٹ ہوتے ہیں جو روٹ بھی نواز کی گیند پر کیچ تھماکرپویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 8 چوکوں کے ساتھ 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 248 رنز کی شاندار پارٹنر شپ ہوئی۔

ہیلز اور روٹ کے جانے کے بعد کپتان مورگن اور بٹلر کھیلنے کے لیے آئے اور کھیلتے ہی رہے۔ انہوں نے صرف 12 اوورز میں 161 رنز کی طوفانی پارٹنر شپ قائم کی۔ بٹلر نے صرف 51 گیندوں پر 90 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کپتان مورگن نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کے ساتھ 57 رنز بنائے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: